جرمنی میں داعش کے متعدد مشتبہ حامیوں کے گھروں پر چھاپے

جمعرات 11 اگست 2016 11:51

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) جرمن حکام نے ملک میں موجود داعش کے مبینہ حامیوں کے خلاف کریک ڈاوٴن میں اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن صوبوں نارتھ رائن ویسٹ فیلیا اور لوئر سیکسنی میں داعش کے متعدد مشتبہ حامیوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ ان میں سے تین مشتبہ افراد پر شبہ ہے کہ انہوں نے 2015میں جنوری اور جولائی کے مہینوں کے درمیان داعش کی رکنیت حاصل کرنے اور اس تنظیم کی مدد کرنے کی کوششیں کی تھیں۔بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے ایک ملزم نے داعش کو نہ صرف مالی بلکہ لاجسٹک امداد بھی فراہم کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :