ترکی نے فتح اللہ گولن سے تعلق کے الزام میں 112 کاروباری افراد کو بھی گرفتار کر لیا

جمعرات 11 اگست 2016 11:52

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) ترک پولیس نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد جاری اقدامات کے تحت ملک کے مختلف صوبوں میں 112 کاروباری افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ان افراد کو فتح اللہ گولن کے ساتھ روابط کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی میں اب تک 16 ہزار افراد کو باقاعدہ طور پر گرفتار کیا جا چکا ہے اور یہ گرفتاریاں اس سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔ ترک حکومت فوجی بغاوت کا الزام امریکا میں خود ساختہ جلاوطنی گزارنے والے ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر عائد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :