دیپیکا اور کترینہ کے خواب ادھورے رہ گئے

سلمان خان فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں چینی اداکارہ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے

جمعرات 11 اگست 2016 12:22

دیپیکا اور کترینہ کے خواب ادھورے رہ گئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست۔2016ء)بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں نامور چینی اداکارہ ڑو ڑو کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“ کی شوٹنگ لداخ میں شروع ہوگئی ہے لیکن فلم میں سلو میاں کے مد مقابل مرکزی کردار کے لیے دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کی خبریں سامنے آئیں تھیں تاہم اب فلم میں پہلی بار نامور چینی اداکارہ کو کاسٹ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

دبنگ خان اپنی نئی آنے والی فلم ”ٹیوب لائٹ“میں نامور چینی اداکارہ ڑو ڑو کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے جو ان کے کیئرئیر میں پہلی مرتبہ ہے کہ وہ کسی چینی اداکارہ کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔دوسری چینی اداکارہ ڑو ڑو بھی پہلی بار بالی ووڈ کا حصہ بننے پر خوشی سے نہال ہیں اورسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان کے ساتھ اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔واضح رہے کہ”ٹیوب لائٹ“ سلمان خان اور ہدایتکار کبیر خان کے ایک ساتھ تیسری فلم ہے جوکہ اگلے برس عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔