لاس اینجلس میں سجا ڈزنی فلم” پیٹس ڈریگن“ کا رنگا رنگ پریمئیر

جمعرات 11 اگست 2016 12:24

لاس اینجلس میں سجا ڈزنی فلم” پیٹس ڈریگن“ کا رنگا رنگ پریمئیر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست۔2016ء)لاس اینجلس میں ڈزنی کی نئی لائیو ایکشن اینی میٹڈ مووی پیٹس ڈریگن کاشاندار پریمیئر ہوا۔ ریڈ کارپیٹ پر فلمی ستاروں کی آمد نے تقریب کی رونقیں بڑھادیں۔

(جاری ہے)

کہانی ہے یتیم بچہ پیٹس کی جو بھٹک کر پہنچ جاتا ہے جنگل میں ، کئی برس گزارتا ہے، بنالیتا ہے ڈریگن کو دوست۔ لاس اینجلس میں کیا گیا مووی کے رنگا رنگ پریمئیر کا اہتمام جس میں اسٹار کاسٹ بھرپور انداز سے جھلملائی۔ ایک طرف چمکتے دمکتے ستارے تھے تو دوسری جانب پرستار بھی ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے فلمی کرداروں کے پیارے سے اسٹف ٹوائز۔ ننھے بچے اور ڈریگن کے یارانے کی داستان جمعہ کو پردے کی زینت بن رہی ہے ۔