ریو اولمپکس ‘ چین کے شی زیونگ نے مینز اور ڈینگ وے نے ویمنز ایونٹس میں طلائی تمغے جیت لئے

جمعرات 11 اگست 2016 12:53

ریوڈی جینرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) ریو اولمپکس گیمز ویٹ لفٹنگ میں چین کے شی زیونگ نے مینز اور ڈینگ وے نے ویمنز ایونٹس میں طلائی تمغے جیت لئے۔ شی زیونگ نے مینز 69 اور ڈینگ وے نے ویمنز 63 کلو گرام کیٹگریز کے مقابلے میں ملک کیلئے طلائی تمغے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری میگا گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے مینز 69 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں چین کے شی زیونگ نے مجموعی طور پر 352 کلو گرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا، ترکی کے ڈینی یار نے چاندی اور کرغستان کے ایزت نے کانسی کا تمغہ جیتا، دوسری جانب خواتین کے 63 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں چین کی ڈینگ وے نے مجموعی طور پر 262 کلو گرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ حاصل کیا، شمالی کوریا کی چوئے ہو سم نے چاندی اور قزاخستان کی کرینا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :