ریو اولمپکس گیمز،آسٹریلیا نے ویمنز رگبی سیونز ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا

جمعرات 11 اگست 2016 12:53

ریو اولمپکس گیمز،آسٹریلیا نے ویمنز رگبی سیونز ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ ..

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) آسٹریلیا نے ریو اولمپکس گیمز ویمنز رگبی سیونز ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں نیوزی لینڈ کو شکست دی، کینیڈا نے برطانیہ کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری میگا گیمز کے ویمنز رگبی سیونز ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلوی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 24-17 گولز سے زیر کر کے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں کینیڈا نے شاندار کھیل کی بدولت برطانیہ کو 33-10 گولز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا

متعلقہ عنوان :