سری لنکا آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر مرلی دھرن کو ایوارڈز پیش کرنے کیلئے مدعو کریگا

جمعرات 11 اگست 2016 12:58

سری لنکا آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر مرلی دھرن کو ایوارڈز ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء)سری لنکا کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر سابق جادو گر سپنر متھایا مرلی دھرن کو ایوارڈز پیش کرنے کیلئے مدعو کرے گا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کے صدر تھیلانگا سوماتھیپالا نے اپنے بیان میں کہاکہ مرلی دھرن کو اختتامی تقریب کیلئے مدعو کئے جانے کا مقصد بورڈ اور ان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سیکرٹری موہان ڈی سلوا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرلی دھرن کو اختتامی تقریب کیلئے مدعو کریں۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ 13 اگست سے شروع ہو گا۔