اوول ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کردیں گے ‘ سمیع اسلم

جمعرات 11 اگست 2016 12:59

اوول ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کردیں گے ‘ سمیع اسلم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) قومی ٹیم کے کھلاڑی سمیع اسلم نے کہا ہے کہ اوول ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کردیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں قومی اوپننگ بلے باز سمیع اسلم نے کہاکہ برمنگھم ٹیسٹ میں میزبان ملک کے باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کرائی اور بلے بازوں کو کریز پر ٹکنے نہ دیا ۔ پاکستان کے ابھرتے اوپننگ بیٹسمین سمیع اسلم نے کہا کہ بدقسمتی سے انگلینڈ سے تیسرا ٹیسٹ میچ ہارے ، اوول میں شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔