29 ویں نیشنل ویمنز ہاکی چمپئن شپ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

جمعرات 11 اگست 2016 13:01

29 ویں نیشنل ویمنز ہاکی چمپئن شپ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 29 ویں نیشنل ویمنز ہاکی چمپئن شپ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں پاکستان واپڈا‘ ریلوے ‘ آرمی ‘ ایچ ای سی ‘ پنجاب کلرز ‘ پنجاب وائٹس‘ سندھ کلرز ‘ سندھ وائٹس‘ خیبر پختونخوا ‘ بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان واپڈا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی‘ ٹیمیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ‘دونوں گروپوں سے دو ‘ دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی ‘ ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔بہترین گول کیپر‘ بہترین کھلاڑی اور ٹاپ سکوررکو انعامات دیئے جائیں گے ۔