کشمیر میں پیلٹ بندوق کا استعمال بند ہونا چاہیے‘ سی پی آئی(مارکسٹ)

جمعرات 11 اگست 2016 13:04

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسٹ) نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بہت خون بہایا گیا اور پیلٹ بندوق کا استعمال اب بند ہونا چاہیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسٹ) کے رہنماسیتا رام یچوری نے نئی دلی میں جاری ایک بیان میں بھارتی حکومت سے کہا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ایک کل جماعتی وفد علاقے میں بھیجے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی موجودہ حکومت واجپائی طرز کی پالیسی نہیں اپنا رہی جنہوں نے عسکریت پسندوں کے ساتھ بات چیت کا راستہ اپنایا تھا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ مودی حکومت کو کیا چیز بات چیت کا راستہ اپنانے سے روک رہی ہے۔سیتا رام یچوری نے کہا کہ بات چیت کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو کھلے دل کے ساتھ آگے آکر اس حوالے سے اعتماد سازی کے اقدامات کرنا ہونگے۔

متعلقہ عنوان :