بشارالاسد کی رخصتی کے موقف پر قائم ہیں، ترکی

جمعرات 11 اگست 2016 13:04

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) ترکی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ انقرہ نے شام کے بحران کے حل سے متعلق اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے،عرب ٹی وی کے مطابق ترک ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شام میں عبوری مرحلے کے آغاز میں بشارالاسد کے کردار کو ممکنہ طور پر قبول کیا جا سکتا ہے مگر شام کے مستقبل میں اسد رجیم کا کوئی کردار قبول نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی بشارالاسد کی اقتدار سیعلاحدگی کا مطالبہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسد رجیم اپنی کارروائیوں کو وسعت دے کر وقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ترک ایوان صدر کے ترجمان نے کہا کہ ترکی اور روس نے باہم مل کر داعش اور کرد جنگجووٴں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :