سلطان کی کامیابی کا جشن …سلمان خان اپنی گہری دوست لولیا کولیکرمقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

جمعرات 11 اگست 2016 13:24

سلطان کی کامیابی کا جشن …سلمان خان اپنی گہری دوست لولیا کولیکرمقبوضہ ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپرسٹار سلمان خان اپنی فلم ”سلطان“ کا جشن منانے اور اپنی نئی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ کی شوٹنگ پراپنی گہری دوست لولیا وینتر کوبھی مقبوضہ کشمیر لے گئے۔

(جاری ہے)

اداکار اور لولیا ممبئی کے ائیرپورٹ پرمقبوضہ کشمیر جانے کیلئے ایک ساتھ دکھائی دئیے ، جہاں دبنگ خان اپنی نئی فلم ٹیوب لائٹ کی شوٹنگ کے لیے گئے ہیں اور وہاں لولیا بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔فلم ٹیوب لائٹ کی ہدایتکاری معروف ہدایت کارکبیرخان کررہے ہیں جو سلمان کے ساتھ دھماکے دارفلم بجرنگی بھائی جان بھی کرچکے ہیں جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ان کے بھائی سہیل خان بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :