فاروق حیدر آزادکشمیر کی مفلو ک الحال عوام کی حالت زار سنوارنے کیلئے بڑے فیصلے کریں گے ‘آزاد کشمیر کی عوام کو اپنے فیصلوں پر شرمندگی کا موقع نہیں ملے گا

مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب راجہ بشارت حسین کا بیان

جمعرات 11 اگست 2016 13:25

دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب راجہ بشارت حسین نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر آزادکشمیر کی مفلو ک الحال عوام کی حالتِ ذار سنوارنے کے لیے بڑے فیصلے کریں گے آزاد کشمیر کی عوام کو اپنے فیصلوں پر شرمندگی کا موقع نہیں ملے گا آزاد کشمیر میں مختصر کابینہ بنا کر حکومتی اخراجات میں کمی کی بنیادیں رکھ دیں گئی ہیں فاروق حیدر آزاد کشمیر کی عوام پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے راجہ فاروق حیدر تحریکِ آزادی کشمیر اور معاشی انقلاب کے حوالے سے ایک ویثرن رکھتے ہیں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کی مضبوط و مستحکم حکومت بڑے فیصلے کرے گی قانون کی حکمرانی اور میرٹ کی بالادستی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھاکہ مشتاق منہاس ،طارق فاروق ،نجیب نقی ،فاروق سکندر سمیت نورکنی کابینہ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ ۔انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان آزاد خطہ کے وزیر اعظم ہیں ۔اور ایک غیرت مند گھرانے کا ایک غیرت مند لیڈر ہے ان کی قائدانہ صلاحتیوں کا زمانہ متعارف ہے اور انکی چونی ہو ئی کابینہ کے ممبران انتہائی ایماندار اور دیانتدار ہیں ۔

اب خطہ میں تعمیر و ترقی اور میرٹ کا بول بالا ہو گا ۔سردار سکندر خیات خان اس حکومت کے نگران اعلیٰ ہیں ۔ان کی نگرانی میںآ زاد کشمیر میں بے روزگاری کا خاتمہ اور تعمیر و تر قی کا جال بچھا ئے گا ۔.