آزاد کشمیر کو حقیقی معنوں میں تحریکِ آزادی کا بیس کیمپ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیگی وفاقی حکومت نے پاکستان میں امن بحال کر کے معاشی ترقی کی راہ ہموار کی ‘اقتصادی راہداری اور گوادر منصوبے کے دشمن ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں

مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) برطانیہ وسابق امیدوار اسمبلی چوہدری سکندر حیات کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 11 اگست 2016 13:26

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) برطانیہ وسابق امیدوار اسمبلی چوہدری سکندر حیات نے کہا کہ آزاد کشمیر کو حقیقی معنوں میں تحریکِ آزادی کا بیس کیمپ بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں مسلم لیگ کی وفاقی حکومت نے پاکستان میں امن بحال کر کہ معاشی ترقی کی راہ ہموار کی اقتصادی راہداری اور گوادر منصوبے کے دشمن ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں کشمیر کی آزادی کا دارمدار استحکام پاکستان سے وابستہ ہے تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے پاکستان میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب کرنے والے عالمی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں مملکتِ خداداد پاکستان پوری دنیا کے مظلوم انسانوں کے لیے امید کی واحد کرن ہے تحریکِ آزادی کشمیر کو زندہ رکھنے کے لیے خود جسمانی معذور ہوجانے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی فاروق حیدر اور مسعود خان جیسے لوگ ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انکا کہنا تھا کہ فاروق حیدر اور مسعود خان جیسے لوگوں سے عوام کو بے پناہ امیدیں وابستہ ہیں آزاد کشمیر کو تحریکِ آزادی کا بیس کیمپ بنا کر رہیں گے راجہ فاروق حیدر کشمیری عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔اللہ پاک عزت و احترام انہی لوگوں کو عطا کرتا ہے جو لوگون کی خدمت کرتے ہیں ۔اور بلند و بالا اوصاف اور اچھے کردار کے مالک ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :