نیپال: گزشتہ برس کے زلزلوں میں خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئیں
قدرتی آفت کے باعث پانچ لاکھ خواتین اور نوجوان لڑکیاں بے گھر ہوئی تھیں اور دو ہزار خواتین بیوہ ہو گئی
جمعرات 11 اگست 2016 13:43
(جاری ہے)
تاہم سماجی رویے ابھی تک خواتین کو یہ حقوق دینے کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔غیر سرکاری تنظیم ’ویمن فار ہیومن رائٹس‘ کی بانی للی تھاپا نے تھامسن روئٹرز فاوٴنڈیشن کو بتایا،” نیپال میں خواتین اور مردوں کے درمیان عدم مساوات کے باعث زلزلوں جیسی قدرتی آفات میں سب سے زیادہ متاثرخواتین ہوتی ہیں۔
“خواتین اپنے مسائل مناسب طریقے سے متعلقہ حکام تک نہیں پہنچا پائی تھیں اسی باعث وہ مختلف خطرات کا شکار ہو گئیں للی کے مطابق خواتین اپنے مسائل مناسب طریقے سے متعلقہ حکام تک نہیں پہنچا پائی تھیں اسی باعث انہیں کم سے کم امداد ملی اور وہ مختلف خطرات کا شکار ہو گئیں جن میں ہراساں اور یہاں تک کے اسمگل کیے جانے جیسے خطرات بھی شامل ہیں۔غیر سرکاری تنظمیوں کے اندازوں کے مطابق نیپال میں پانچ لاکھ خواتین ایسی ہیں جو مردوں کے بغیر رہ رہی ہیں ان میں طلاق یافتہ ہیں، بیوہ یا 35 سال کی عمر سے زائد غیر شادی شدہ خواتین بھی شامل ہیں۔للی کے مطابق نیپال میں 37 فیصد خواتین کی 18 برس کی عمر سے قبل شادی کردی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ نیپال کے مردوں کی ایک بڑی تعداد روزگار کی تلاش میں بیرون ملک مقیم ہے جس کی وجہ سے نیپال میں ایسے گھرانوں کی شرح 26 فیصد ہے جن کی سربراہ خواتین ہیں۔ تھامسن روئٹرز فاوٴنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق سن 2011ء میں صرف 20 فیصد خواتین ایسی تھیں جو کسی زمین کی ملکیت رکھتی تھیں۔نیپال کا سن 2015 میں منظور کیا گیا آئین خواتین کے خلاف عدم مساوات کو روکتا ہے اور جائیداد کی ملکیت کا حق بھی فراہم کرتا ہے۔ تاہم سماجی رویے ابھی تک خواتین کو یہ حقوق دینے کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں'ویمن فار ہیومن رائٹس‘ قدرتی آفات کے بعد فراہم کی جانے والی امداد اور بحالی کے پروگراموں میں بے سہارا خواتین کو خصوصی توجہ دینے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ للی کے مطابق ’سنگل‘ خواتین کو ان کے اثاثوں کی ملکیت فراہم کرنے سے وہ قدرتی آفات کی صورت میں غیر ضروری تکلیفوں سے بچ سکتی ہیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.