قومی اسمبلی کا اجلاس ، عدم حاضری پر سپیکر نے سیکرٹری خارجہ اور تعلیم سے جواب طلب کر لیا

سرکاری افسران کی جانب سے پارلیمنٹ کی توہین ہر گز برداشت نہیں کریں گے ، ایاز صادق

جمعرات 11 اگست 2016 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس میں عدم حاضری پر سیکرٹری خارجہ ،سیکرٹری کامرس اور سیکرٹری تعلیم سے جواب طلب کر لیا ہے ۔ قواعد کے مطابق وقفہ سوالات کے دوران جس وزارت کے بارے میں پارلیمنٹیرین سوال پوچھیں تو کارروائی کے دوران متعلقہ وزارت نے سیرکٹری کی ایوان کی کارروائی سننے اور ایوان میں موجود رہنے کے پابند ہیں ۔

(جاری ہے)

سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ سرکاری افسران کی طرف سے پارلیمنٹ کی توہین ہر گز برداشت نہیں کریں گے سیکرٹری کی جگہ جونیئر افسران کو سپیکر نے ایوان سے نکال دیا اور ہدایت کی کہ متعلقہ سیکرٹری کو ایوان میں فوراً پہنچنے کی ہدایت کریں تاہم سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری اور سیکرٹری کامرس پھر بھی ایوان میں حاضر نہ ہو سکے گزشتہ اجلاسوں میں بھی افسران نے اجلاس سے غیر حاضر رہے ہیں سپیکر نے ان کی تنخواہوں سے جرمانہ منہا کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے سیکرٹری تعلیم کی غیر حاضری کا بھی نوٹس لیا ہے سپیکر نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم کو بلائیں اور سزا کے طور پر اجلسا کے اختتام پر اجلاس میں موجود رہیں گے ۔