الحمراء کے زیر اہتمام یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تمام ترتیاریاں مکمل

جمعرات 11 اگست 2016 13:50

الحمراء کے زیر اہتمام یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تمام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) لاہورآرٹس کونسل (الحمراء )کے زیر اہتمام یوم آزادی (14اگست) کے دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تمام ترتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چیئرمین الحمراء بورڈآف گورنرز کامران لاشاری اور ایگزیکٹو یکٹرلاہورآرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطا ء محمد خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ وطن ہم نے قربانیاں دے کر حا صل کیا ہے لہذ املک وقوم کی بقاء و ترقی کے لئے ہمیں کوئی کسر اٹھانہیں رکھنا چاہیے بہر حال اس دن کا آغاز ملک کی سلامتی کے لئے دعاوٴں سے کیا جائے گا،پر چم کشائی کی جائے گی، بینڈشو کی پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا،آزادی واک میں ملک کے نامور آرٹسٹ،مصور،فن کار، شاعروادیب اور فنون لطیفہ کے شعبے سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی،تصویری نمائش کا انعقاد بھی ہوگا،جس میں تحریک آزادی کی کارکنوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی،بچوں میں مصوری کے مقابلوں کا انعقاد، عینک والا جن، ٹیلنٹ ہنٹ شو(آزادی سپیشل) بھی ان پروگرامز کا حصہ ہونگے،علاوہ ازیں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے طلبہ وطالبات سازو آواز کے ساتھ قومی نغمے اور مقبول گیت پیش کریں گے،مزید براں اس طرح الحمراء کلچرل کمپلیکس میں بھی میجک شو، بچوں کی تعلیم وتربیت کا پروگرام اور بک فیئر کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا تاکہ ہم ایک زندہ اور پابندہ قوم کے طرح اپنی آزادی کے دن کو جہاں ایک طرف بھرپور طریقے سے منا سکیں تو وہاں دوسری طرف اس بات کا عہد کریں کہ ہم اپنی اپنی سطح پر ملک وقوم کی بہتری خوشحالی اور تر قی کے لئے اپنا کلیدی کردار انتہائی ایمانداری سے نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ان تقریبات کا پہلا پروگرام 12اگست کو مشاعرہ کی صورت منعقد کیا جائے گا۔