لاہورہائیکورٹ نے زرعی انکم ٹیکس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا

جمعرات 11 اگست 2016 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس شاہد بلال نے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے زرعی انکم ٹیکس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی کسان درخواست گزار نے عدالت عالیہ کے روبرو موقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسان پیکیج کے اعلان کے بعد کسانوں سے ٹیکس لینا شروع کردیا جو ازخود حکومت کے زرعی پیکیج کی نفی ہے لہٰذا زرعی انکم ٹیکس کی ادائیگی کے حکومتی نوٹیفکیشن پرعملدرآمد روکا جائے۔