اوول ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کردیں گے :سمیع اسلم

جمعرات 11 اگست 2016 14:01

اوول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) قومی ٹیم کے میں نوجوان کھلاڑی سمیع اسلم نے کہا ہے کہ میزبان ملک کے باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا بدقسمتی سے کامیابی حاصل نہ کرسکے ، اوول ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اوپننگ بلے باز سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ برمنگھم ٹیسٹ میں میزبان ملک کے باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کرائی اور بلے بازوں کو کریز پر ٹکنے نہ دیا۔ پاکستان کے ابھرتے اوپننگ بیٹسمین سمیع اسلم نے کہا کہ بدقسمتی سے انگلینڈ سے تیسرا ٹیسٹ میچ ہارے ، اوول میں شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔۔