ایکواڈور نے سویڈن کو اسانج سے انٹرویو کی اجازت دے دی

جمعرات 11 اگست 2016 14:07

ایکواڈور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء)ایکواڈور نے سویڈش حکام کو وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج سے انٹرویو کی اجازت دے دی ہے۔ یہ بات کیٹو حکومت کی طرف سے گزشتہ شب بتائی گئی۔

(جاری ہے)

ایکواڈور کی وزارت خارجہ کے مطابق سویڈش حکام کو اس سلسلے میں ایک خط لکھا گیا ہے کہ وہ لندن میں قائم ایکواڈور کے سفارت خانے میں موجود جولیان اسانج سے اپنی ایک ملاقات طے کر لیں۔ اسانج جون 2012ء سے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق یہ ملاقات آئندہ چند ہفتوں میں ہو گی۔۔