راکھی ساونت کی تھرلر فلم’ایک کہانی جولی کی‘کا ٹریلر جاری

جمعرات 11 اگست 2016 14:19

راکھی ساونت کی تھرلر فلم’ایک کہانی جولی کی‘کا ٹریلر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست۔2016ء)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کی تھرل سے بھرپور نئی بالی ووڈ فلم’ایک کہانی جْولی کی‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عزیز زی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی معروف پروڈیوسر ایندرانی مکرجی کی زندگی پرمبنی ہے جسے اپنی ہی بیٹی شینا بورا کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔سنسنی سے بھرپور اس فلم میں راکھی ساونت ایندرانی کا کردار نبھائیں گی جبکہ ان کے مدمقابل امیت مہرا اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔دیگر کاسٹ میں جمی شرما،ثانیہ پنو،آکریتی ناگپل،ادی ایرانی اور راجیش کھیرا بھی شامل ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کردیا جائیگا۔