ریاض: نئی ویزہ فیسوں کی تفصیلات اگلے ہفتے منظر عام لائی جائیں گی: جوازات

جمعرات 11 اگست 2016 14:21

ریاض: نئی ویزہ فیسوں کی تفصیلات اگلے ہفتے منظر عام لائی جائیں گی: جوازات

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ ( جوازات) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحیٰ نے اخباری نمائندگان سے بات چیت کے دوران بتایا ہے کہ نئی ویزہ فیسوں کے بارے میں مکمل تفصیلات اگلے ہفتے فراہم کر دی جائیں گی ۔ نئی ویزہ فیسوں اور ٹریفک قوانین کا اجراء پیر کے روز کونسل نے کر دیا تھا۔

مگر اس کی مکمل تفصیلات نہیں بتائی گئی ۔ نئی ویزہ فیس اور نئے ٹریفک قوانین 2 اکتوبر ( پہلی محرم ) سے لاگو ہو نگے ۔ الیحیٰ کا کہنا تھا کہ تمام تفصیلات کے مکمل ہونے تک کسی کو بھی نہیں بتایا جا سکتا۔ حکومت نے پہلی دفعہ حج کرنے والوں کے لیئے ویزے بالکل فری کر دیئے ہیں ۔ ویزے فری کرنے سے حکومت کو سالانہ دو ارب ریال خرچ برداشت کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ گزشتہ روز ویزہ فیسوں کے بارے میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہریوں کے دو ماہ میں ایک بار سفر کرنے کی غرض سے جاری کیے گئے ویزے کی فیس 200ریال وصول کی جائے گی ۔ جبکہ ہر اضافی مہنیے پر 100سعودی ریال دینا پڑیں گے۔ ایگزٹ اور انٹری ویزہ اقانے کی موثر مدت تک ہی جاری کیا جائے گا۔ تین ماہ کے لیے جاری کیا جانے والے ویزے کو ملٹی پل ویز ے کی حثیت حاصل ہو گی اور اس کی فیس 500ریال وصول کی جائے گی ۔

جبکہ ہر ماہ اس میں اضافے پر 200ریال ادا کرنا پڑیں گے۔ حج اور عمرہ کرنے والے افراد کے لیے پہلی دفعہ کوئی ویزہ چارجز نہیں لیئے جائیں گے ۔ لیکن دوسری دفعہ آنے والوں کو 2000ریال ادا کرنا ہوں گے۔ ٹرانزٹ ویزہ کی فیس 300ریال رہے گی۔ سمندری راسطے سے مملکت سے جانے والوں کے لیے 50ریال ویزہ فیس رکھی گئی ہے ۔