قرة العین بھارتی موسیقار جوڑی سلیم اورسلمان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

جمعرات 11 اگست 2016 14:22

قرة العین بھارتی موسیقار جوڑی سلیم اورسلمان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست۔2016ء) پاکستانی گلوکارہ قرةالعین بلوچ نے کہا ہے کہ انھیں بھارتی موسیقاروں میں سب سے زیادہ موسیقار جوڑی سلیم ،سلمان اور گلوکارہ جسمین سیندلس( Jasmine Sandlas )پسند ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں یہ بات انھوں نے بھارتی میڈیا کو ایک ای میل انٹرویو کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

قرة العین بلوچ جن کا حال ہی میں بھارتی فلمساز موہت سوری نے البم ”سائیاں“ ریلیز کیا ہے کا اپنے اس البم کے متعلق کہناتھا کہ” سائیاں “ہم سب کے اندر کی آواز ہے اور مجھے امید ہے کہ اسے بہت پذیرائی ملے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ بھارت میں اپنے پرستاروں سے بہت محبت کرتی ہیں اور ان کی خواہش پر بھارت میں پرفارم کرناچاہتی ہیں مگر ابھی ایسا کوئی منصوبہ تیارنہیں ہواہے تاہم انھیں امید ہے کہ جلد ہی کوئی پروگرام ضرور بن جائے گا جب وہ بھارت آئیں گی۔۔

متعلقہ عنوان :