اقبال ٹاؤن میں بجلی کے تار گرنے سے جاں بحق ریسکیو اہلکار کے لواحقین کے لئے 2لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان

جمعرات 11 اگست 2016 14:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) بریگیڈئیر (ر)ڈاکٹر ارشد ضیاء نے اقبال ٹاؤن میں بجلی کے تار گرنے سے جاں بحق ہونیوالے ریسکیو اہلکار کے لواحقین کے لئے 2لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کر دیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لئے 3رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ریسیکو 1122کی گاڑی پر بجلی کے تار گرنے کے باعث ریسکیو اہلکار مدثر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی ریسکیو بریگیڈیئر (ر) ارشد ضیاء نے جاں بحق ہونیوالے ریسکیو اہلکار کے لواحقین کے لئے 2لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدثر کے گھر والے نوکری کے لئے بھی درخواست دے سکتے ہیں ۔ بریگیڈیئر (ر) ارشد ضیاء نے واقعے کی تحقیقات کے لئے 3رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی جس میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر رفعت ضیاء ، ایمرجنسی آفیسر محمد شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ فہیم قریشی شامل ہوں گے ۔ کمیٹی تحقیقات کر کے دو روز میں رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد اندراج مقدمہ کی درخواست دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :