ایران میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک،حملہ آورفرار

جمعرات 11 اگست 2016 14:26

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) ایران میں پولیس کی ایک گاڑی پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ حملہ کْرد اکثریتی علاقے میں گزشتہ روز کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی سرحد کے قریب واقع شہر مریوان م?ں موٹر سائیکل پر سوار ایک حملہ آور نے دھماکا خیز مواد پولیس اہلکاروں کی کار پر پھینکا۔ حالیہ مہینوں کے دوران اس علاقے میں ایرانی فورسز اور کْرد علیحدگی پسندوں کے درمیان متعدد جھڑپیں ہو چکی ہیں جن میں دونوں اطراف کا نقصان ہوا۔