سیکورٹی اداروں کا سرچ آپریشن، افغان باشندوں سمیت 115 افراد گرفتار

جمعرات 11 اگست 2016 14:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وفاقی پولیس نے رینجرز کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں سرچ آپریشن کیا ہے جس میں افغان باشندوں سمیت ایک سو پندرہ مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں رینجرز اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران میرہ آبادی اور ملحقہ علاقوں میں گھروں، ہوٹلوں کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایک سو پندرہ مشکوک افراد کو حراست میں لیا جن میں تیرہ افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے پاس شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں ، تمام افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری طرف لاہور میں بھی سرچ آپریشن کے دوران شناختی دستاویزات کی عدم دستیابی پر 30 افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں۔

متعلقہ عنوان :