کراچی،وزیراعلیٰ سندھ کا اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات کا دورہ

جمعرات 11 اگست 2016 14:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے ٹرینٹی چرچ،سوامی نارائن مندر اور گردوارے کا دورہ کیا اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ا قلیتوں کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ جب ٹرینیٹی چرچ پہنچے تو انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔

ننھے منے بچوں نے ڈرم بجاکر مراد علی شاہ ان کو خوش آمدید کہا ۔

(جاری ہے)

چرچ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی اورقومی ترا نے کی دھن بجائی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سینٹ پیٹرکس کا بھی دورہ کیا جہاں انکا ننھے ننھے طالب علموں نے استقبال کیا بچوں کو دیکھ کر انہیں پنا دور طالب علمی بھی یاد آگیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بھی سینٹ پیٹرکس میں زیر تعلیم رہے یہاں کے قابل اساتذہ کی بدولت وہ آج اعلی مقام پر فائز ہیں۔ وزیر اعلیٰ سوامی نارائن مندر بھی گئے جہاں انہوں نے اقلیتی برادری کے مختلف وفود سے ملاقات کی اور مندر میں شمعیں جلاکرسانحہ کوئٹہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :