امریکی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں بھارت میں اقلیتوں سے ناروا سلوک پرتشویش کااظہار

جمعرات 11 اگست 2016 14:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی کے متعلق رپورٹ برائے2015 جاری کردی ،امریکا کے خصوصی سفیر برائے مذہبی آزادی ڈیوڈ سیپ اسٹین نے بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے خلاف نارواسلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ سیپ اسٹین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو انسانی حقوق کی پاسداری کرناہوگی۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی بریفنگ کے دوران امریکا کے خصوصی سفیر برائے مذہبی آزادی کا کہنا تھاکہ مذہبی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔بھارت ہو یا کوئی اور ملک ہر حکومت کو انسانی حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی۔ڈیوڈ نے کہاکہ گزشتہ سال امریکی صدر براک اوبامانے دورہ بھارت کے دوران بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو پیغام دیا تھا کہ ان کو بھارت میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال بہتر کرناہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ گائے کا گوشت ہو یا کوئی اور بہانا مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر تشدد ناقابل قبول ہے۔

متعلقہ عنوان :