چین ، دو عہدیداروں کیخلاف کرپشن کے الزام میں تحقیقات

جمعرات 11 اگست 2016 14:32

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) شمال مشرقی چینی صوبے لیاؤننگ کی کمیونسٹ پارٹی کے سابق سربراہ وانگ من اور ایک سینئر قومی قانون ساز کیخلاف رشوت وصول کرنے کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے اعلان کیا ہے کہ وانگ کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ، چین کے قانون کے مطابق سخت اقدامات کے تحت ملزم کی گھر پر نگرانی کی جاسکتی ہے اسے زیر حراست رکھا جا سکتا ہے یا گرفتار کر کے اس سے تحقیقات کی جا سکتی ہیں ، وانگ کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے اور کمیونسٹ پارٹی کے سخت ضابطے کے تحت اسے سرکاری ملازمت سے بھی برطرف کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :