ملکی سلامتی کیخلاف کام کرنیوالے کی رہائی کا مطالبہ غیر ذمہ دارانہ ہے

چینی شہری وانگ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھا ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

جمعرات 11 اگست 2016 14:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین ملکی سلامتی کیخلاف کام کرنے والے ایک شخص کی رہائی کا مطالبہ کر کے چین کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت کررہے ہیں۔چین نے کہا ہے کہ یانگ ماؤ ڈانگ انسانی حقوق کے پردے میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھا جس پر اسے سزا دی گئی تھی ، اب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کی طرف سے اس کی رہائی کامطالبہ چین کے اندرونی معاملات اور عدالتی خود مختاری میں کھلی مداخلت ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ان ماہرین کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتا ل کے بعد یانگ کی صحت ٹھیک نہیں ہے،اس لئے اسے فوری طورپر رہا کر دیا جائے ، چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ان ماہرین کے مطالبے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چین کے اٰندرونی معاملات اور عدالتی خود مختاری میں اقوام متحدہ کے ان ماہرین کی کھلی مداخلت ہے ۔ اقوام متحدہ کے ماہرین غیر ذمہ دار ہیں اور ان کے بیانات غلط اطلاعات پر مبنی ہیں ۔ترجمان نے مزید کہا کہ ماہرین کو مثبت انداز میں کام کرنا چاہئے اور تمام ممالک کے ساتھ تعمیری بات چیت کرنی چاہئے ، یانگ کی صحت باکل ٹھیک ہے اور اس کے قانونی حقوق کا پورا پورا تحفظ کیا جارہا ہے ۔