نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو کوئٹہ میں دہشتگردی نہ ہوتی۔سینیٹراعتزازاحسن،سید خورشید شاہ
نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کروانے میں وزارت داخلہ ناکام رہی ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت نیکٹا کو بھی فعال ہونا چاہیے تھا،شہداء کے بچوں کی تعلیم کیلئے ٹرسٹ بنانے کی تجویز دی ہے۔پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں کی کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 اگست 2016 14:37
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست2016ء) :پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں سینیٹر اعتزاز احسن اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو کوئٹہ میں دہشتگردی نہ ہوتی،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کروانے میں وزارت داخلہ ناکام رہی ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت نیکٹا کو بھی فعال ہونا چاہیے تھا،شہداء کے بچوں کی تعلیم کیلئے ٹرسٹ بنانے کی تجویز دی ہے۔
وہ آج سانحہ کوئٹہ کے دوران شہداء کے ورثاء اور وکلاء سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ صوبوں کے درمیان رابطے کا کام اور سکیورٹی کو بہتر بنانا وزارت داخلہ کا کام تھا۔لیکن وزارت داخلہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکام رہی ہے۔(جاری ہے)
نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات تھے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت نیکٹا کو بھی فعال ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ایک اور دھماکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔سب ایجنسیوں کی توجہ کوئٹہ اور بلوچستان پر ہونی چاہیے تھی۔وکلاء بار کو چاہیے کہ شہداء کے بچوں کی تعلیم کیلئے ٹرسٹ بنوائے حکومت اور وکلاء اس ٹرسٹ میں حصہ ڈالیں۔تاکہ بچوں کی تعلیم پر پیسے خرچ کیے جاسکیں۔اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت زخمیوں کیلئے میڈیکل کے اخراجات براداشت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ناکام رہا ہے۔اگر عمل کیا جائے تو دہشتگردی رک سکتی ہے۔اور یہ ناکامی صرف وزارت داخلہ کی ہے۔کل وزیراعظم کی تقریر کو سراہاگیا۔لیکن وزارت داخلہ نے متنازع تقریر کی جس پر ہم نے احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ وزراء کے رویوں سے حکومت کمزور ہورہی ہے۔حکومت کی کمزوری ریاست کی کمزوری ہے۔جبکہ ریاست کی کمزوری کے اثرات عوام پر مرتب ہوتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.