بحرین: شیخ عیساء ، شیخ حماد کازوے کے درمیانی علاقے کو ٹورسٹ مقام بنانیکی منظوری

جمعرات 11 اگست 2016 14:47

بحرین: شیخ عیساء ، شیخ حماد کازوے کے درمیانی علاقے کو ٹورسٹ مقام بنانیکی ..

بحرین: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : بحرین کے وزراعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ نے شیخ عیساء اور شیخ حماد کازوے کے درمیانی علاقے کو ٹورسٹ اور تفریحی مقام بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس مقصد کے لیئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اس منصوبے کے تمام پہلوؤں کا جائز ہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔ پرنس خلیفہ نے علاقے میں ٹورزم کے فروغ کے لیئے تفریحی مقام کی تعمیر کے دوران رہائشیوں کو کسی بھی طرح کی مشکلا ت سے بچانے کے لیے منصوبہ بندی کرنے کا حکم بھی دیا۔ منصوبے کو علاقے کی تعمیروترقی میں اہم سمجھا رہا ہے ۔