Live Updates

ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد سعید اپنی شبانہ روز محنت کی وجہ سے حلقہ ایل اے تھری میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں ‘چوہدری محمد سعید نے سلطان کو شکست دیکر تحریک انصاف کی بولتی بند کردی ہے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء چوہدری شیراز اور چوہدری خادم کا مشترکہ بیان

جمعرات 11 اگست 2016 15:27

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء چوہدری شیراز آف ڈھیری چوہدریاں اور چوہدری خادم حسین آف ڈھیری چوہدریاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد سعید اپنی شبانہ روز محنت کی وجہ سے حلقہ ایل اے تھری میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں چوہدری محمد سعید نے سلطان کو شکست دیکر تحریک انصاف کی بولتی بند کردی ہے آزادکشمیر کی عوام نے ناچ گانے اور ڈانس کلچر کو مسترد کر دیا ہے چوہدری محمد سعید میرپور کے تمام مسائل سے آگاہ ہیں انشاء اللہ میرپور سمیت ڈھیری چوہدریاں کے تمام مسائل کو حل کیاجائے گا۔

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اہلیان میرپور سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریگی ،بجلی ،گیس اور پانی جیسی بنیادیں مسائل کو حل کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اہلیان میرپور نے پاکستان کو سرسبز اور شاداب رکھنے کے لیے دو مرتبہ قربانیاں دی ہیں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اہلیان میرپور کو مایوس نہیں کریگی ۔

انہوں نے کہا کہ ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد سعید عوامی لیڈر ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ میرپور شہر کو حقیقی معنوں میں منی لندن بنانے میں اپنا بھرپو ر کردار ادا کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ صدر جماعت و وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اپنے دور اقتدار میں آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنا کر دم لینگے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات