نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے۔وزیراعظم نوازشریف
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس،نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد یقینی بنانے کاجائزہ لیا گیا،اجلاس میں مانیٹرنگ ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اجلاس میں شریک ہوئے
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 اگست 2016 15:27
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے اور قومی و علاقائی سلامتی سے متعلق امور کاجائزہ بھی لیا گیا،جبکہ ملک کے ہرکونے سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مانیٹرنگ ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس میں وفاقی اور صوبائی نمائندے بھی شامل ہونگے۔انٹیلی جنس اداروں کو تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائینگے۔وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے نتیجہ خیز ایکشن یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.