سرگودھا‘بلا تفریق علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کام کروں گا‘چوہدری عامرسلطان چیمہ

جمعرات 11 اگست 2016 15:37

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) سابق صوبائی وزیر چوہدری عامر سلطان چیمہ ایم پی اے نے کہا ہے کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر اپنے والد سابق وفاقی وزیر چوہدری انور علی چیمہ مرحوم کے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرونگااور بلا تفریق علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کام کروں گا میرے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجدحامد علی شاہ سرگودھا میں اپنے والد چوہدری انور علی چیمہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و تعزیتی ریفرنس و سے خطاب کرتے ہوئے کیا تعزیتی ریفرنس سے مرکزی نعت کونسل کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری انور علی چیمہ مرحوم سرگودھا کے عبدالستار ایدھی تھے جو لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے تھے ان کی سرگودھا ضلع کی تعمیر و ترقی کیلئے بے مثل قابل قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا جنکے دور کو تعمیر و ترقی کے کارناموں کے حوالہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری انور علی چیمہ مرحوم کی سیاست سیاستدانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔سابق صدر بار چوہدری نصیر احمد چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری انور علی چیمہ مرحوم نے سرگودھا میں میڈیکل کالج ،یونیورسٹی ، مخدوم انٹرچینج اور بائی پاس و دیگر کالجز و سکولزاور سٹرکات کا جال بچھا کر جو اہلیان سرگودھا پر احسان عظیم کیا ہے اس کو ہماری آنے والی نسلیں یاد رکھیں گیں۔

مولانا قاضی احمد حسن نے چوہدری انور علی چیمہ مرحوم کی ملی و قومی و دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب سے قاری محمد اخلاق و دیگرنے بھی انور علی چیمہ مرحوم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔آخر میں مفتی محمد رشیدنے شہدائے سانحہ کوئٹہ کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

متعلقہ عنوان :