منشیات ایک لعنت ہے ہم نے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانا ہے یہ ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہے ‘سید شمس الحق

جمعرات 11 اگست 2016 16:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) محکمہ اوقاف سرگودھا زون کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی و منشیات سیمینار جامع مسجد بلاک نمبر1میں منعقد ہوا جسکی صدارت زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف سید شمس الحق نے کی ۔سرپرستی زونل خطیب اوقاف مولانا غلام مصطفی ثاقب نے کی ۔ سیمینار میں انسداد ڈینگی و منشیات کے متعلق عوام کو آگاہ کیا ڈینگی ایک وبا ہے اسے بچاؤ کا بہترین حل احتیاطی تدابیر ہے جتنی زیادہ احتیاطی تدابیر ہوگی اتنا ہی ڈینگی کا مقابلہ احسن انداز میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

منشیات ایک لعنت ہے ہم نے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانا ہے یہ ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہے زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے خطاب میں کہا کہ علماء کرام محراب و منبر کے وارث ہیں اللہ نے آپکی آواز میں تاثیر رکھی ہے عوام کو آگاہ کریں درس وتدریس کے ذریعے جمعتہ المبارک کے خطابات کے ذریعے بچوں کے اغواء کے بارے میں بھی عوام کو آگاہ کریں سیمینار سے مولانا قاری فتح محمد راشدی مولانا قاری وقار احمد عثمانی ، مولانا مجیب الرحمن ، مولانا قاری سیف اللہ خالد، مولانا محمد شفیق کے علاوہ ناصر محمود چوہدری محمد سلیم ، ملک محمد عابد نے بھی خطاب کیا آخر میں زونل خطیب اوقاف مولانا غلام مصطفی ثاقب علماء کرام کا شکریہ ادا کی اور عوام کی آگاہی کیلئے علماء کرام کو اپنا کردار اد اکرنے پر زور دیا اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا پر سیمینار کا اختتام ہوا ۔

متعلقہ عنوان :