محکمہ برقیات ہائیڈرل کے پروجیکٹس کی تکمیل میں جلد پیش رفت کرے‘شاہ غلام قادر

جمعرات 11 اگست 2016 16:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ جس خطے میں بجلی پیدا ہوتی ہے وہاں کے عوام کا حق ہے کہ انہیں بجلی کی سہولیات مہیا کر کے فاضل بجلی گریڈ سٹیشن میں دی جائے ،محکمہ برقیات ہائیڈرل کے پروجیکٹس کی تکمیل میں جلد پیش رفت کرے اور 3سال کے اندر وادی نیلم کے عوام کو بجلی کی 100فی صد سہولیات مہیا کی جائیں ،محکمہ مفصل رپورٹ مرتب کرے فنڈز اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لیے کشمیر کونسل سمیت بالا اٹھاریٹیز سے ٹیک اپ کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی صدارت میں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں کیا اجلاس میں مشتاق احمد گورسی ایم ڈی ہائیڈرل پراجیکٹس،چیف انجینئر عابد حسین سمیت محکمہ برقیات وہائیڈرل کے اعلی حکام نے شرکت کی محکمہ نے سپیکر اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آزاد کشمیر بھر میں 4سو میگا واٹ بجلی کی ضروریات ہیں جبکہ ہائیڈرل کے بے شمار پراجیکٹس لگائے گے ہیں جن کی تکمیل کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جون 2017میں ہائیڈرل سے بجلی پیدا کرنے کے موئثر اقدامات ہو سکیں گے ،پترینڈ 156میگا واٹ اس سال کے آخر میں جبکہ کیل وادی نیلم کا ہائیڈرل پراجیکٹ اگلے سال جون میں مکمل ہو جائے گا اس سے 5سو میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی سرگن کا ہائیڈرل پراجیکٹ جلد تکمیل ہو گا جس کو دواریاں کے ساتھ ملایا جائے گا ،محکمہ کا یہ بھی اظہارہے کہ ستمبر کے اخر تک ہائیڈرل کے چھوٹے پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گے ،نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ آزاد کشمیر میں بجلی کا بڑا منصوبہ ہے کی پیدوار بھی اگلے سال شروع ہو جائے گی ،سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے محکمہ کے حکام کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں بے روزگاری دن بدن بڑھ رہی ہے ہائیڈرل کے پراجیکٹس میں چھوٹی آسامیوں پر مقامی افراد کو تعینات کیا جائے یہ ان کا حق بھی ہے جبکہ ہائیڈرل پراجیکٹس کو چلانے کے لیے محکمہ کو اختیار ہے کہ تجربہ کار ٹیکنیکل سٹاف جہاں سے مرضی ہے بلایا جائے تا کہ آزاد کشمیر میں بجلی کی پیدوار بڑھانے کے لیے موئثر اقدامات کیے جائیں جس سے معاشی طور استحکام کے ساتھ معاشرے میں خوشحالی آئے گی ،سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ 3سال کا میرا ٹارگٹ ہے کہ وادی نیلم میں بجلی مہیا کرنے سمیت وہاں عام آدمی کی مشکلات کے ازالے کے لیے موئثر اقدامات کیے جائیں گے،میٹنگ کے دوران آزاد کشمیر اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر،ممبران اسمبلی مصطفے بشیرعباسی،چوہدری محمد شہزاداور مسلم لیگ نون نیلم ویلی کے صدر ارسل خان صدیقی بھی موجود تھے ،سپیکر اسمبلی نے اس موقع پر مزید کہا کہ وادی نیلم دنیا کا خوبصورت ترین خطہ اراضی ہے اب سالانہ لاکھوں سیاح سیر تفریح کی غرض سے یہاں تشریف لاتے ہیں ،بجلی کی سہولیات میسر نہ ہوں تو ساری پراگرس متائثر ہوتی ہے محکمہ برقیات پہلی فرصت میں وادی نیلم میں بجلی مہیا کرے۔

متعلقہ عنوان :