جدہ: دلہا اپنی نئی نویلی دلہن کو ائر پورٹ پر چھوڑ کر بھاگ گیا

جمعرات 11 اگست 2016 16:25

جدہ: دلہا اپنی نئی نویلی دلہن کو ائر پورٹ پر چھوڑ کر بھاگ گیا

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : سعودی ائرپورٹ پر اس وقت دلچسپ صورتِ حال پید اہو گئی جس ایک مصری دولہا اپنی نئی نویلی دلہن کو لینے آیا لیکن اسے دیکھتے ہی موصوف نے دوڑ لگا دی ۔ جس کے بعد مذکورہ دلہن نے بھی اسکا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم مصری شہری نے اپنے بھائی سے جو کہ مصر میں ہی رہتا تھا اپنی شادی کا کہا ۔

بھائی چاہتا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم بھائی کی شادی کسی اپنی رشتہ دار سے ہو جائے ۔ اس لیئے اس کے بھائی نے ایک لڑکی کی تصویر سعودی عرب بجھوائی کہ اس سے تمھاری شادی کرادیتے ہیں ۔ سعودی عرب میں مقیم مصری شہری نے ہاں کردی ۔ مذکورہ شخص کی شادی ہو گئی ۔ گزشتہ روز جب وہ اپنی نئی نویلی دلہن کو لینے گیا تو اس نے مصری روایات کے مطابق دولہا سوٹ زیبِ تن کیا اور ائر پورٹ پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

مگر جیسے ہی مذکورہ شخص نے دولہن کو دیکھا تو پتہ چلاکہ یہ وہ لڑکی نہیں جس کی تصویر دکھائی گئی تھی۔ بس پھر کیا تھا دولہا نے ائرپورٹ سے دوڑ لگا دی ۔ دولہن نے بھی اسکے پیچھے بھاگنا شروع کردیا۔ ائرپورٹ پر موجود لوگ سمجھے دولہے میاں شاید دولہن کی کچھ اشیاء اٹھا کر بھاگا ہے ۔ لیکن لوگوں کو اس وقت صدمہ پہنچا کہ وہ اس خاتون کا شوہر ہے لیکن اس سے جان چھوڑانے کے لیے بھاگ رہاہے ۔ آخری اطلاع آنے تک خاتون نے طلاق لینے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے ۔