مالیاتی حصص میں اضافہ ‘ چین کی سٹاک مارکیٹ میں کوئی بہتری لانے میں ناکام رہا

جمعرات 11 اگست 2016 16:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) مالیاتی حصص میں اضافہ جمعرات کو چین کی سٹاک مارک میں کوئی بہتری لانے میں ناکام رہا ۔ بنچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.53فیصد کی کمی سے 3002.64پوائنٹس ، شینزن انڈیکس 1.14فیصد کی کمی سے 10390.9پوائنٹس جبکہ چین کے نصدق ۔

(جاری ہے)

سٹائل بورڈ آف گروتھ انٹر پرائزز پر لین دین کرنے والا چائی نیکسٹ انڈیکس 1.57فیصد کی کمی سے 2103.4پوائنٹس پر بند ہوا ، تجارتی حجم میں بھی کمی واقع ہوئی ۔

شنگھائی اور شینزن سٹاکس کا مجموعی کاروباری حجم گذشتہ روز کے قریب بیس بلین یوآن کی کمی سے 450.35یوآن (قریباً68بلین امریکی ڈالر ) ہو گیا ۔ بنکس ،بروکیجز اور انشورنس کمپنیوں کا شمار گذشتہ روز کے بڑے کامیاب حصص میں شامل تھے ، بنک آف ننگبوکے حصص کی شرح 3.68 اور ہوا شیا بنک کی شرح 2.19فیصد بڑھ گئی ، نیو چائنا انشورنس کی شرح جمعرات کو 4.27فیصد بڑھ گئی ۔

متعلقہ عنوان :