چینی صوبہ ہیبی کے سابق اعلیٰ عہدیدار کے خلاف رشوت ستانی کے مقدمہ کی سماعت

جمعرات 11 اگست 2016 16:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) شمالی چین کے صوبہ ہیبی میں چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی ) کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار جنگ چن ہوا کے خلاف جمعرات کو رشوت ستانی کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا ، ہیبی کی صوبائی کمیٹی کے لئے سی پی سی کی مجلس قائمہ کے سیکرٹری جنرل اور کن جنگ پر منصوبوں کی تعمیر ، کاروبار چلانے ، ذاتی پروموشن اور دوبارہ تعیناتی کے سلسلے میں دوسروں کو فوائد پہنچانے کے لئے 2001ء سے 2013ء تک اپنے عہدوں سے ناجائز فائدہ ٹھانے کا الزام ہے ، ذاتی طورپر پر اہلیہ کی وساطت سے انہوں نے 60.5ملین یوآن (9.1ملین ڈالر ) سے زائد کی رشوت لی۔

(جاری ہے)

وکیل استغاثہ کے مطابق جنگ اپنے اثاثوں کے ذرائع بتانے سے بھی قاصر رہے جن کی مالیت 86.3ملین یوآن ہے ،چنگ چن میونسپل پیپلز پروکیوریٹو ریٹ نے چنگ چن انٹرمیڈیٹ کو رٹ کے پاس الزامات دائر کئے ،سماعت میں مجموعی طورپر چلاس افراد نے شرکت کی جن میں صحافی اور عوامی ارکان شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :