چین ، مختلف حادثا ت میں 10افراد ہلاک ، 20 زخمی

جمعرات 11 اگست 2016 16:26

جینان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) چین کے مشرقی صوبے شان ڈانگ میں کئی حادثات کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 20زخمی ہو گئے، زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ایک حادثہ بوشان ضلع کے شہر زیبو میں پیش آیا یہاں ایک ٹرک اور دو بسو ں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں8افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک اور دیہی سڑک پر ایک کار اور موٹرسائیکل کی ٹکر کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :