سال رواں کی پہلی ششماہی میں چائناموبائل کے منافع میں 5.6فیصد کا اضافہ

جمعرات 11 اگست 2016 16:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام آپریٹر کمپنی چائنا موبائل نے جمعرات کو کہا کہ وائرس ڈیٹا ٹریفک ریونیو اور 4جی موبائل بز نس میں زبردست اضافے کی وجہ سے رواں سال کی پہلی ششماہی میں اس کے منافع میں 5.6فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

حصص داروں سے متعلق منافع پہلی ششماہی میں 60.6ملین یوآن (9.1ملین ڈالر امریکی ڈالر ) ہو گیا ۔ یہ بات کمپنی کی طرف سے جو کہ صارفین کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی موبائل ٹیلی کام آپریٹر ہے جاری کئے جانیوالے مالیاتی نتائج میں بتاگئی گئی ہے ۔جاریہ آمدن 7.1فیصد سالانہ کے اضافے سے 370.4بلین یوآن جبکہ ٹیلی کام سروسز سے منافع 6.9فیصد بڑھ گیا ۔چائنا موبائل کے چیئرمین شانگ نیگ نے نتائج کو حوصلہ افزا ء قرارد دیا ہے ۔