چینی صوبہ جیلن کے موضع ہن چن میں شیر کے بچے کی موجودگی نے دیہاتیوں کو خوفزدہ کردیا

جمعرات 11 اگست 2016 16:27

چانگ چن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) ماہرین تحفظ نے چین کے سائبریا کے شیروں کی آبادی میں اضافے کو سراہا ہے تا ہم دیہاتیوں نے جو بلیوں کو ہمسایہ خیال کرتے ہیں اس پر خوش نہیں ہیں ، جولائی کے اواخر میں صوبہ جیلن کے شہر ہن چن کے چھوٹے سے پہاڑی موضع میں معمولات زندگی اس وقت درہم برہم ہو گئے جب ایک جنگلی سائبرین شیر کا بچہ دیہات میں پایا گیا ، کئی دیہاتیوں نے اس بچے کو مکئی کے کھیتوں میں گھومتے ہوئے پایا جبکہ کئی نے اس کے پاؤں کے نشان اپنے گھر کے برآمدوں میں بھی دیکھے تھے ، روس اور ڈی پی آر کے کی سرحدوں کے قریب ہن چن جنگلی شیروں کی قدرتی آماجگاہ ہے ، باسٹھ سالہ ژاؤ یامی نے کہا کہ اس ننے موضع میں پہلی مرتبہ کسی شیر کو داخل ہوتے ہوئے دیکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :