کارکمپنی نے 1236گاڑیاں واپس منگوا لیں

کاروں کے سپرنگ بریک میں خرابی کی نشاندہی ہوئی تھی کمپنی نے خراب پرزے بلا قیمت تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی

جمعرات 11 اگست 2016 16:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء)ایک کار کمپنی نے درآمد کردہ 1200پورشے گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں ، ان گاڑیوں کے بریک پیڈلز میں خرابی پائی گئی تھی ، واپس منگوائی گئی 1236کاریں جولائی 2013ء اور فروری 2016ء کے درمیان تیار کی گئی تھیں ، یہ بات جنرل ایڈمنسٹریشن برائے کوالٹی سپرویژن کی ویب سائٹ پر بتائی گئی ہے ، بریک پیڈلز کے سپرنگز میں خرابی کا انکشاف ہواتھا ، جس سے ڈرائیونگ کے دوران ان سپرنگز کے ڈھیلا ہو جانے کا خدشہ پیدا ہو گیاتھا ، کمپنی نے اپنے ڈیلروں سے کہا ہے کہ وہ تمام متاثرہ گاڑیوں کا جائزہ لیں اور کسی قیمت کے بغیر ان کے خراب پرزے نئے پرزوں سے تبدیل کردیں کیونکہ سپرنگز کی یہ خرابی سفر کے دوران کسی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔