قانون نافذکرنے والے ادارے ،ایف سی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی ‘ 19مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 11 اگست 2016 16:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) قانون نافذکرنے والے ادارے ،ایف سی اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 19 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا ‘ انکے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کو قانون نافذکرنے والے ادارے اورایف سی ،پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے علاقے کلی کمالوں ،کیچی بیگ اوردیگرعلاقوں کومبنگ آپریشن کرکے 19 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیاجبکہ انکے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاجبکہ مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن شروع کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :