سوات،چترال،مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

زلزلے کی شدت 4.6جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ اور گہرائی 130کلومیٹرہے۔زلزلہ پیماء

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 اگست 2016 16:55

سوات،چترال،مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

سوات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست2016ء):چترال اورمالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چترال اورمالاکنڈ،مینگورہاور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیماء کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ جبکہ گہرائی 130کلومیٹرہے۔