محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کیلئے ہو سٹلز اور ڈے کئیر سنٹر ز قائم

جمعرات 11 اگست 2016 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام وویمن پیکج کے تحت مختلف شہروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے ہو سٹلز اور ڈے کئیر سنٹر ز قائم کیے جارہے ہیں ۔ اس وقت صوبے کے مختلف شہروں میں60سے زائد ڈے کیئر سنٹرز اور 16ورکنگ وویمن ہو سٹلزکام کر رہے ہیں ۔ جبکہ رواں مالی سال کے دوران مزید سنٹرز قائم کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈے کئیر سنٹرز میں سٹاف کی تربیت ، بچوں کے لیے معیاری سہولتوں کی فراہمی ، انسپکشن اور مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔ اس وقت لا ہور کے علاوہ فیصل آباد ، راولپنڈی ، اٹک اور دیگر شہروں میں ڈے کیئر سنٹرز قائم ہیں جبکہ بہت جلد لاہور میں مزید ڈے کیئر سنٹرز کا افتتا ح کیا جائے گا ۔ وویمن پیکج کے تحت خواتین کے لئے پبلک مقامات اور دفاتر میں خصوصی سہولیات سے مزین واش رومز بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :