دبئی: غلط کوائف کی وجہ سے 2000 فلپائینی شہریوں کو متحدہ عرب امارات کی پروازوں میں سوار ہونے سے روکا گیا

جمعرات 11 اگست 2016 17:04

دبئی: غلط کوائف کی وجہ سے 2000 فلپائینی شہریوں کو متحدہ عرب امارات کی ..

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : دبئی میں قائم فلپائینی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2015میں غلط کوائف اورجعلی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات آنے کی کوشش کرنے والے 1921فلپائینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ سفارتخانے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ان میں سے متعدد ایسے تھے جنہوں نے دبئی کی ایجنسیوں سے جھوٹے اجازت نامے ، ویزے جاری کروائے تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ کچھ ایسے شہری بھی شامل ہیں جو کسی دوسرے کے پاسپورٹ پر سفر کرنے جارہے تھے۔ کچھ افراد کو پرواز روانہ ہونے سے پہلے ہی اتار لیا گیا۔ ایمگریشن ڈپارٹمنٹ نے 780مسافروں کے کوائف غلط ہونے پر گرفتار کیا۔ سفارتخانے نے غلط اور جھوٹے کوائف پر سفر کرنے والوں کے لیئے سخت قوانین بنائے ہوئے ہیں ۔ اور مسافروں کے کوائف کو دو جگہوں پر مکمل طور پر چیک کیا جا تاہے ۔ تا کہ کوئی بھی مسافر غلط کوائف پر متحدہ عرب امارات نہ پہنچ پائے۔