استحکام پاکستان کی جدوجہد عبادت ہے ،پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانا ہوگا‘ اشرف آصف جلالی
سبز ہلالی پرچم کو فضاؤں میں لہراتے ہوئے اس کی عزت و آبرو اور اس کو سربلند رکھنے کا عزم کرنا ہو گا‘ سربراہ تحریک لبیک یا رسول ؐ
جمعرات 11 اگست 2016 17:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء تحریک لبیک یا رسول اﷲ ﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان کی جدوجہد عبادت ہے ،سبز ہلالی پرچم کو فضاؤں میں لہراتے ہوئے اس کی عزت و آبرو اور اس کو سربلند رکھنے کا عزم کرنا ہو گا، قومی پرچم قومی وقار کی علامت ہے اس وقار کے لیے پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانا ہوگا،پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیاتی سرحدوں کی حفاظت بہت بڑا جہاد ہے جس کے لیے ہم نے اور ہماری آنے والی نسلوں کو کردار ادا کرنا ہے۔
مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں تقریب پرچم کشائی میں خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں ۔ان کی سرکوبی کے لیے قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان اپنے نظریہ کی وجہ سے روئے زمین پر قرآن و سنت کا ایک تحفہ ہے۔(جاری ہے)
دنیا کے نقشہ پر پاکستان کا وجود برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کی داستان ہے ۔
پاکستان کی خوشحالی کا راز صرف اور صرف نظام مصطفیٰ ﷺ میں ہے ۔امپورٹڈ ایجنڈوں ،کرپشن،دہشت گردی اور اقربا پروری نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عہد کرنا ہو گا ۔شیخ الحدیث مولانا محمد ارشاد احمد جلالی نے کہا کہ نظریہ پاکستان ،نظریہ قرآن ہے۔ استحکام پاکستان کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مفتی عبد الکریم جلالی نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان اسلامائزیشن کے لیے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہمارا ملک امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے خدا اسے سلامت رکھے۔تقریب میں مولانا محمد ارشاد احمد حقانی جلالی،مولانا محمد طاہر نواز قادری،مولانا محمد زاہد قادری ،مولانافیض الرسول نوارنی جلالی،مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی،مولانا محمد عبدالکریم جلالی،مولاناخالد محمود جلالی ،مولانا محمد فیاض احمد قادری ،مولانا محمد ریاست جلالی اور دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.