عدالت نے کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 11 اگست 2016 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) انسدادہشت گردی کی عدالت نے کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دے دیاہے ۔

(جاری ہے)

وسیم اختر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں تین مقدمات درج ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کی جانب سے میئر کراچی کے لیے نامزد امیدوار وسیم اختر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں ۔جبکہ وسیم اختر کی درخواست ضمانت کی سماعت 23اگست تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :